ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کا خوف، ممبئی خالی خالی، ایک اورمریض کی تصدیق

کورونا کا خوف، ممبئی خالی خالی، ایک اورمریض کی تصدیق

Thu, 19 Mar 2020 11:50:01    S.O. News Service

ممبئی،19؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)ممبئی میں منگل کوکورونا وائرس سے ایک شخص کی موت کے بعد پیدا ہونے والی فکر مندی اور وزیراعلیٰ کے ذریعہ کی گئی اپیل کا بدھ کو شہر میں زبردست اثر نظر آیا۔ ٹرینوں اور بسوں میں بھیڑ جہاں غیر معمولی طور پر کم تھی وہیں تفریحی  مقامات پر سناٹا چھایا رہا۔  فیشن اسٹریٹ، قلابہ اور فاؤنٹین جیسے علاقے  جو عوام طور پر رواں دواں ر رہتے ہیں وہاں بھی بدھ کو ہُو کا عالم نظر آیا۔ اس بیچ بدھ کو ممبئی میں ایک 68؍ سالہ خاتون کے کورونا وائرس سے متاثر  ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح  ممبئی میں اس مرض سے متاثر افراد کی تعداد 8؍ ہوگئی ہے جبکہ ریاست بھر میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 45؍ پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو ممبئی کے علاوہ پونے  اور چنچوڑ میں بھی ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعدا بڑھ کر  160؍ ہوگئی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے  پابندیوں میں سختیاں کر دی ہیں۔  

بدھ کوممبئی خالی خالی سی رہی: بدھ کوممبئی اورمضافات کی سڑکوں، لوکل ٹرینوں ،بسوں اور دیگر مقامات پر بھیڑ کم  دکھائی دی۔  مصروف ترین سڑکیں  بھی خا لی رہیں ،لوکل ٹرینوں اور بیسٹ بسوں میں بھی عام دنوں کے مقابلے مسافروں کی تعداد کم دکھائی دی۔

 فیشن اسٹریٹ کے دکاندار محمد جہانگیر نے بتایاکہ ’’کوروناوائرس  کی وجہ سے ممبئی کے مصروف ترین علاقوں میں بھی  سناٹا چھا گیا ہے۔‘‘ منگل کو اے وارڈ کے لائسنس ڈپارٹمنٹ کے چیف انسپکٹر سنیل دلوی نے فیشن اسٹریٹ ، چرچ گیٹ کی کھائو گلی، سی ایس ٹی کی مارکیٹ اور قلابہ مارکیٹ کو31؍مارچ تک بند کرنے کی ہدایت دی  تھی جس کی  وجہ سے بدھ سے  یہ مارکیٹ بند کردی گئی ہے۔ 

  قلابہ کے تاجر محمد شرف الدین خان کے مطابق ’’ اس علاقے میں عام دنوں میں بھی شام کےبعد سٹاناہوجاتاہے۔ زندگی محدود ہوجاتی ہے مگر کوروناسے اطراف کے علاقوںکی دکانیں، ہوٹلیں ، دفاتر اور کپڑے وغیرہ کی مارکیٹ کے بند ہونے سے دن کے وقت سناٹا دکھائی دے رہا ہے۔گیٹ آف انڈیا، تاج محل ہوٹل اور ریگل سنیماوغیرہ کے علاقوںمیںبھی لوگ نہیں نظر آ رہے ہیں ۔‘‘

 فورٹ پر واقع  ایڈورڈ بیکری   کےمالک  عمیس صدیقی نے بتایاکہ ’’فورٹ، اولڈ کسٹم ہائوس اورفلورا فائونٹن کے علاقوںکی دکانیں اور کاروبار  کےبندہونے سے ان علاقوںکی عام زندگی ٹھپ ہوگئی ہے۔‘‘ 


Share: